آج 07 مارچ 2020ء بروز ہفتہ جامعہ کی سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف ہوئی جس کے زیر نگیں 57 خوشنصیب طلبہ اکرام فارغ التحصیل ہوئے۔
بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کا درس شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی صاحب نے دیا
اس کے بعد خصوصی خطاب کشمیر کے مشہور ومعروف شخصیت جناب مولانا سعید یوسف صاحب نے کیا۔
جس کے بعد سابق وزیر برائے مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اکرام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامعہ اشاعت الاسلام کی خدمات قابل دید اور قابل رشک ہیں جو (مہتمم جامعہ) مولانا عبدالقدوس صاحب شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی اور جامعہ کے اساتذہ کی مرہون منت ہیں، اور آخر میں جامعہ کیلئے اور اساتذہ و طلباء اکرام کیلئے ڈھیر ساری دعائیں فرمائیں۔
اس کے بعد (مہتمم جامعہ) شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس صاحب نے تمام شرکاء، خصوصاً علماء اکرام اور سردار محمد یوسف صاحب کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد دعاؤں کے ساتھ پروگرام (تکمیل بخاری شریف) اختتام پذیر ہوا۔
اختتام کے فوراً بعد شرکاء کو کھانے کیلئے لے جایا گیا۔ جہاں فاضلین (فارغ التحصیل ہونے والوں) نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے کھانا پیش کیا جس میں اھل محلہ اور قرب و جوار کے پڑوسیوں نے بخوشی تعاون بھی کیا اور یوں اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں