جامعه کا مختصر تعارف

جامعہ اشاعت الاسلام پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ڈگری کالج دوراہا کے مقام پر نزد سردار محمد یوسف ہاؤس کے متصل واقع ہے۔ یہ جامعہ ضلع مانسہرہ کے عظیم وقدیم مدارس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں ضلع مانسہرہ کے علاؤہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے بہت سے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں اور جہاں ان کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ساتھ ان کے قیام وطعام کا بھی خاصا بندوبست کیا جاتا ہے۔ جامعہ ضلع مانسہرہ کے نامور شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی مدظلہم کی زیر نگرانی میں چل رہا ہے۔ مھتمم جامعہ شیخ الحدیث والتفسیر مولانا عبد القدوس مدظلہم اپنی تمام عمر جامعہ کی خدمت میں صرف کررہے ہیں۔ ہر سال تقریباً 50 سے زائد طلبہ اکرام دورہ حدیث شریف مکمل کرتے ہیں اور سند حدیث اور بہترین کارگردگی پر اجازت نامہ حدیث بھی حاصل کرتے ہیں۔ جامعہ کو یہ اعزاز حاصل ہے ضلع مانسہرہ کے تقریباً تمام علاقوں میں جامعہ کے فاضل موجود دین کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

تکمیل بخاری شریف 2020ء

آج 07 مارچ 2020ء بروز ہفتہ جامعہ کی سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف ہوئی جس کے زیر نگیں 57 خوشنصیب طلبہ اکرام فارغ التحصیل ہوئے۔
 بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کا درس شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی صاحب نے دیا
  اس کے بعد خصوصی خطاب کشمیر کے مشہور ومعروف شخصیت  جناب مولانا سعید یوسف صاحب نے کیا۔


 جس کے بعد سابق وزیر برائے مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اکرام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامعہ اشاعت الاسلام کی خدمات قابل دید اور قابل رشک ہیں جو (مہتمم جامعہ) مولانا عبدالقدوس صاحب شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی اور جامعہ کے اساتذہ کی مرہون منت ہیں، اور آخر میں جامعہ کیلئے اور اساتذہ و طلباء اکرام کیلئے ڈھیر ساری دعائیں فرمائیں۔

اس کے بعد (مہتمم جامعہ) شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس صاحب نے تمام شرکاء، خصوصاً علماء اکرام اور سردار محمد یوسف صاحب کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد دعاؤں کے ساتھ پروگرام (تکمیل بخاری شریف) اختتام پذیر ہوا۔ 
اختتام کے فوراً بعد شرکاء کو کھانے کیلئے لے جایا گیا۔ جہاں فاضلین (فارغ التحصیل ہونے والوں) نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے کھانا پیش کیا جس میں اھل محلہ اور قرب و جوار کے پڑوسیوں نے بخوشی تعاون بھی کیا اور یوں اس پروگرام کا اختتام ہوا۔







جمعرات، 6 فروری، 2020




جامعہ اشاعت الإسلام





جامعہ اشاعت الإسلام مانسھرہ
 پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے مقام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج دوراہا نزد سردار محمد یوسف ہاؤس کے متصل واقع ہے۔

جامعہ ضلع مانسہرہ کے عظیم وقدیم مدارس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں ضلع مانسہرہ کے علاؤہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے بہت سے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں اور جہاں ان کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ساتھ ان کے قیام وطعام کا بھی خاصا بندوبست کیا جاتا ہے۔

جامعه اشاعت الإسلام، مانسہرہ کے نامور شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی مدظلہم کی زیر نگرانی میں چل رہا ہے۔

مھتمم جامعہ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا عبد القدوس مدظلہم اپنی تمام عمر جامعہ کی خدمت میں صرف کررہے ہیں۔

ہر سال تقریباً 50 سے زائد طلبہ اکرام دورہ حدیث شریف مکمل کرتے ہیں اور سند حدیث اور بہترین کارگردگی پر اجازت نامہ حدیث بھی حاصل کرتے ہیں۔ جامعہ کو یہ اعزاز حاصل ہے ضلع مانسہرہ کے تقریباً تمام علاقوں میں جامعہ کے فاضل موجود دین کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

جامعه هذا عرصہ دراز سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کا سینٹر رہا اور گزشتہ پانچ سالوں میں وفاق کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر وفاقی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور وفاق کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی حاصل کی۔